کوپن ہیگن،7اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا): ڈنمارک کے شہر البرٹسلنڈ میں مقامی اسلامی تنظیم کی جانب سے خواتین نے اردو طالبات کے ساتھ بھر پور سپورٹس ڈے منایا، ان کھیلوں میں ادارہ کی مسلم عالمہ اور طالبات کے علاوہ دوسری خواتین نے بھی حصہ لیاتھا۔اس بار طالبات کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی دلچسپی کا اظہار کریں کہ وہ کون کونسی گیم کھیلنا چاہتی ہیں۔ ان کھیلوں میں طالبات کے لئے فٹ بال, باسکٹ بال, رسی کودنا وغیرہ شامل تھا،طالبات نے ان تمام کھیلوں میں شرکت کی ۔ادارہ کی عالمہ کے خیال کے مطابق اس بار طالبات اور ان کے والدین کو زیادہ اچھا لگا ہے کہ وہ بچیاں جو باقاعدہ پردہ کرتی ہیں، ان کو اس طرح کی جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے، پچھلے مہینے بھی اس طرح کے ایک دن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ادارہ کی خواتین اساتذہ کا کہنا ہے ہم ان سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہتی ہیں تاکہوہ خواتین جو ہاؤس وائف کی جاب کررہی ہیں،اْن کوبھی ان سرگرمیوں میں حصہ لینے کاموقع ملے اساتذہ نے صرف بچیوں اور خواتین کے لیے سوئمنگ کا اہتمام کرنا چاہتی ہیں۔ جس پر البرٹسلنڈ کی کونسل کی جانب سے سوئمنگ پول پردے کے اہتمام کے ساتھ فراہم کریگی۔ کونسل اپنے شہر یوں کی اس طرح کی سرگرمیوں کے لئے الگ سے بجٹ مختص کرتی ہے۔ جس سے ہر شہری فائدہ اٹھا سکتا ہے.